نیشنل پارٹی امن،تعلیم اور ترقی کی خواہاں ہے اپنے دور اقتدار میں قلیل عرصہ میں یہ تینوں چیزیں عوام کو دیں، رحمت صالح بلوچ
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی امن،تعلیم اور ترقی کی خواہاں ہے اپنے دور اقتدار میں قلیل عرصہ میں یہ تینوں چیزیں عوام کو دیں،آج اقتدار سے باہر ہونے کے باوجود لوگ کارکردگی کی بنیاد پر حکومتی جماعت چھوڑ کر شامل ہورہے ہیں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیوشبود میں عظیم الشان شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں بی این پی عوامی کے دیرینہ ساتھی ماسٹر لیاقت کی سربرائی میں صداقت علی، صدام علی، حسن جان، علی بخش، نظر جان، حفیظ اللہ، یاسر بلوچ نے اپنے عزیز واقارب اور دیگر 80 ساتھیوں کے ساتھ بی این پی عوامی سے استعفی دے کر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے میرجمہوریت میر حاصل خان بزنجو کے کاروان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ حکومتی جماعت سے لوگ مایوس ہو کر نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ نیشنل پارٹی کے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہیں لوگ باشعور ہوچکے ہیں نعروں اور دعووں کی بجائے کارکردگی دیکھ رہے ہیں نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں سب سے پہلے لوگوں کو امن دیا جس کیوجہ سے کاروبار زندگی بحال ہوئی انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم عام کرنا چاہتے ہیں نیپ کے دور کے 50سال بعد نیشل پارٹی نے تعلیمی ادارے قائم کیے جبکہ میڈیکل یونیورسٹی بھی بنائی انہوں نے کہا کہ ہم ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں مختصر دور میں ترقی کا جال بچھا دیا آج بھی بہت سے منصوبے نیشنل پارٹی کی مرہون منت ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی انہوں نے بارڈر کاروبار کی راہ میں رکاوٹوں کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ نیشنل پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے بارڈر ٹریڈ کو آسان بنائے گی انہوں نے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی پیغام گھر گھر پہچائیں گے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ مجیب،ندیم ساگر اور ماسٹر لیاقت نے کہا کہ وہ نیشنل پارٹی کی مخالصانہ قیادت سے متاثر ہوکر شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں حکومتی جماعت کی سربراہی میں لوگوں کی جدی پشتی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے مسلح جتھوں کے ہاتھوں غریب لوگوں کا جینا حرام کر دیا گیا ان کے سروں سے چھت چھینا جارہاہے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا گیا ہے میگاپروجیکٹ کے نام میگا کرپشن کی جارہی ہے،بارڈر بند کرکے ہزاروں گھرانوں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا کیونکہ اس کاروبار سے بلوچستان کے لاکھوں گھرانوں کے چولہے جلتے ہیں اجتماع میں ندیم، کامریڈ مجیب بلوچ، محمد خیر بلوچ، عبدالطیف بلوچ، واجہ علی حسن بلوچ، حاجی رفیق بلوچ، لال بخش بلوچ، امین بلوچ اور وشبود کے دیگر سینئر کارکنان بھی موجود تھے۔*