نصیر آباد میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافیاں ہورہی ہیں،میر محمد صادق عمرانی

ڈیرہ مرادجمالی(ڈیلی گرین گوادر)پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ نصیر آباد میں سیلاب متاثرین کیساتھ بہت بڑی ناانصافیاں ہورہی ہیں مختلف این جی او ز کی جانب سے متاثرین میں گندم تقسیم ففٹی ففٹی کے تحت ہورہی ہے جبکہ محکمہ زراعت نصیرآباد نے ڈسٹرکٹ کے باہر من پسند افراد کو گندم دیکر نصیر آباد کے حقیقی چھوٹے زمینداروں کی حق تلفی کی ہے جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں یہاں جاری کردہ بیان میں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی قدرتی آفات کے دوران حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ متاثرین کی بلاامتیاز خدمت کریں ان کی بحالی کیلئے کام کریں بعض این اجی اوز گندم کے بیج لوگوں میں تقسیم کررہے ہیں وہ ففٹی ففٹی پر کرہے ہیں آدھا تمارا آدھا ہمارا نام تمھارے ہونگے آدھا ہمیں دو آدھا تمھارا ہوگا محکمہ زراعت میں ایسے لوگوں کے نام اندراج کیئے گئے ہیں جن کا نصیرآباد سے کوئی تعلق نہیں نصیرآباد کے سیلاب متاثرین کی حقوق پر ڈاکہ ڈالاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اور ناانصافیوں پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے متاثرین کی بلارنگ ونسل بحالی ہماری جدوجہد کا محیورہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور این جی اوز نے جسطرح متاثرین کیساتھ ناانصافیاں اور ززیادتی کی ہے وہ قابل مذمت ہے ہم عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں نصیرآباد میں کسانوں میں بلاامتیاز گندم بیج کی تقسیم کو یقینی بناجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے