ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے شعورآگاہی دلانا ہرمکتبہ فکرکی ذمہ داری ہے،اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب
قلات(ڈیلی گرین گوادر) ووٹرز کو اپنے ووٹ کی قدر وقیمت کا مکمل اندازہ ہو جائے تو وہ اس بہتر استعمال کر کے معاشرے اور ملک کو ترقی کی منرل تک لے جائیں گے الیکشن کمیشن پاکستان زیراہتمام 7 دسمبر کو ووٹرز کے قومی دن منایا گیا ملک بھر کی طرح قلات میں بھی ووٹرز کی اہمیت پر ایک پروقار سیمینار منعقد کی گئی جس میں ووٹ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلات عالیہ نذر،الیکشن آفیسر عبدالقیوم رند،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نواب زادہ میر شعیب جان زہری پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک عصمت اللہ کھیازئی،بی این پی قلات کے سابق جزل سیکرٹری احمد نواز بلوچ،بی اے پی کے ضلعی ترجمان کامریڈ عبدالسلام لانگو،میرااشفاق مینگل، نانک چند اور دیگر نے ووٹرز کے قومی دن7 دسمبر کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل ہاک میں منعقدہ پروگرام تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی تقریب کا آغاز جس کی سعادت قاری رحمت اللہ نے حاصل کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض حفیظ مینگل نے انجام دیئے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے کہ ووٹرز ووٹ کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہو اس کے لئے الیکشن کمیشن دیگر اسٹیک ہولڈرز جس میں سماجی،تعلیمی، سیاسی، قبائلی، مذہبی ودیگر عوامی حلقے شامل ہیں کے ساتھ ملکر ووٹ کی اہمیت کا شعور آگاہی گھر گھر پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں 7 دسمبر کو ہر سال ملک میں ووٹ کی اہمیت کا قومی دن منایا جاتا ہے جس کے ذریعے ووٹرز کو ووٹ کی اہمیت کے حوالے شعور آگاہی دیا جائے گا میرا ووٹ میری آواز میرا انتخاب کا سلوگن لیکر الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام میں بیداری مہم چلا رہی یہ صرف ایک دن تک محدود نہیں بلکہ پورا سال یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ووٹ کی اندراج اور پھر ووٹ کی کاسٹ کی شرح میں اضافہ کرنے کے لئے عوام میں شعور وآگاہی پھیلانے کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ خواتین کی ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح انتہائی کم ہے اس لئے پڑھی لکھی خواتین کو آگے آنا چاہئے آخر میں شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔