قائد جمعیت علما ء اسلام مولانا فضل الرحمان کے دورہ بلوچستان سے انقلاب کا آغاز ہوگا، سردارزادہ طارق جان لہڑی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قائد جمعیت علما ء اسلام مولانا فضل الرحمان کے دورہ بلوچستان سے انقلاب کا آغاز ہوگاجلسہ میں بڑے پیمانے پر قبائلی شخصیات کا جمعیت میں شمولیت کے خیر مقدم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام سب تحصیل جوہان کے سرپرست سردار زادہ میر طارق جان لہڑی حاجی محمد بلال بنگلزئی محمد عمر غزنوی وڈیرہ محمد اسلم لہڑی ماسٹر عبدالباقی بنگلزئی میر مراد بخش لہڑی میر شفیق الرحمان لہڑی حافظ عبدالعزیز لہڑی ماسٹر عبدالکریم لہڑی استاد سلطان حاجی بہرام خان جتک صوفی دندان مینگل داد محمد بنگلزئی مفتی محمد بلال لہڑی مولانا عصمت اللہ مولا بخش لہڑی ٹکری عبدالکریم حاجی عزیز محمد عبدالرحمن لہڑی و دیگر رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 8 دسمبر ورکرز کنونشن کوئٹہ میں بھرپور شرکت کریں گے قائد جمعیت رہبر امت مسلمہ مولانا فضل الرحمن کے دورہ بلوچستان اہلیان بلوچستان کے لئے ایک عظیم اعزاز ہے جس میں قد آور شخصیت قافلے اہل حق جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کے دورہ بلوچستان انقلاب کے آغاز ہونگے نامور شخصیات کو جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت پر ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں تہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے