آصف علی زرداری اورچوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔دو روز قبل آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات سابق صدر نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنایا جاسکتا ہے۔ ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا کہ نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت نے آصف علی زرداری کو پرویزالہیٰ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے