ڈپٹی کمشنرکوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اورعوامی مشکلات کے پیش نظرضلع بھرمیں انسداد تجاوزات مہم تیزی سے جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی مشکلات کے پیش نظر ضلع بھرمیں انسداد تجاوزات مہم تیزی سے جاری ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنیم اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک وقار کاکڑ کی نگرانی مختلف ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے،غلط گاڈی پارک کرنے،ٹریفک کی روانی میں خلل اور سٹرک پر ریڑی کھڑی کرنے پر39 افراد کو گرفتار،21افراد کو جرمانے جبکہ متعدد عارضی تجاوزات ہٹا اور سامان ضبط کر دیئے۔انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں یہ کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں کچلاک شہر،بائی پاس،جوائنٹ روڈ سبزل روڈ ونواحی علاقوں میں کی گئیں اس دوران متعدد تجاوزات ہٹانے سمیت غلط پارکنگ کرنے والوں کو جرمانہ اور ریڑھی بانوں کو بھی مین شاہراہ سے ہٹاکر ٹریفک کی روانی بہتر کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم جاری ہے اس سلسلے میں عوام خصوصاً تاجر برادری شاہراہوں اور اہم سٹرکوں پر تجاوزات اور گاڈی غلط پارک کرنے سے گریز کریں کیونکہ شہر میں تجاوزات کے باعث ٹریفک کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور اکثر اوقات ٹریفک جام اور پریشانی کا سبب بن رہا ہے اس سلسلے میں تاجر برادری سے بار باراپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے ا?گے سامان رکھنے اور تجاوزات اور غلط پارکنگ سے اجتناب کریں۔ورگرنہ انسداد تجاوزات مہم میں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شہر میں کسی کو بیروزگار کرنا نہیں چاہتی مگر عوام کو درپیش مسائل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، مخلتف شاہراہوں اور سڑکوں پر ریڑی بانوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں جن کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل اور مشکلات کے پیش نظر تجاوزات کے خاتمے تک شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم جاری رہے گی۔اور عوام الناس بھی اس مہم میں ضلعی انتظامیہ کا بھر ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے