پورے بلوچستان میں قومی ووٹرزڈے 7 دسمبر 2022 کو منایا جائے گا، انتظامات مکمل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر الیکشن کمیشن آف پاکستان 7 دسمبر کو ووٹرز کے قومی دن کے طور پر منائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان 7 دسمبر کو ووٹرز کے قومی دن کے طور پر منارہا ہے ملک بھر کی طرح بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھی اسی دن کی مناسبت سے مختلف سیمینارز اور آگاہی واک منعقد کئے جائینگے جس کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس دن کو منانے کیلئے صوبائی و ضلعی سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔