وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات، ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی ترقی کیلئے وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے