نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کی کارروائی شروع کردی
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خرانہ کے اثاثہ جات میں پراپرٹی، مختلف بینک اکاونٹس شامل ہیں۔
نیب نے اس کیس میں اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے کر اثاثہ جات منجمد کر دیے تھے بلکہ گلبرگ لاہور کی پراپرٹی فروخت کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے اور نیلامی بھی کرائی گئی تھی مگر اسحاق ڈار کی پراپرٹی نیلام نہ ہو سکی تھی۔اداروں کو نیب کی طرف سے مراسلہ ملنے کے بعد قانون کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔