نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں،ایاز صادق
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے نئے برس کے آغاز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا دعویٰ کردیا۔ سردار ایاز صادق نے دعویٰ سے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات 2023ء میں ہوں گے، پارٹی امیدواروں کو نواز شریف ہی ٹکٹ جاری کریں گے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اگست 2023ء میں حکومتی مدت پوری ہورہی ہے، جس کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ تا جون 2023ء میں اسمبلیوں کا ٹوٹنا نظر آرہا ہے، اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو پھر رمضان اور بجٹ اس دوران آئے گا۔