مولانا فضل الرحمن کی آمد جمعیت علماء اسلام کی فعالیت اور صوبے کی سیاست کیلئے نیک شگون ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین وادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مختلف یونٹوں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو اہل کوئٹہ خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی آمد سے جمعیت علماء اسلام ناقابل تسخیر قوت بن جائے گی، ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹوں کی تیاریاں مکمل ہیں، تاریخ ساز شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مولانا محمد ہاشم خیشکی حافظ عبد الحق حقانی مفتی عبد السلام ریئسانی عبد الغفور مدنی عبد الغنی شہزاد حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ چوہدری محمد عاطف اور دیگر موجود تھے انہوں نے ہوئے کہا کہ 8 دسمبرکو جے یوآئی ضلع کوئٹہ کی تاریخ ساز جلوس مختلف ا اطراف سے جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی آمد جمعیت علماء اسلام کی فعالیت اور صوبے کی سیاست کیلئے نیک شگون ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے شعبہ انصارالاسلام کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی سالار مولوی سید سعداللہ آغا کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی معاونین سالار مفتی محمد ابوبکر، حافظ رحمان گل، حافظ دوست محمد شریک ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے