مولانا فضل الرحمن بلوچستان کے چارروزہ دورے پرکل کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بلوچستان کے چار روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے،اس دوران بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،مولانا فضل الرحمن 8 دسمبر کو کوئٹہ میں ورکزکنونشن شرکت کریں گے جبکہ نو دسمبر کو بلوچستان ہائی کورٹ کے بار روم میں وکلا سے خطاب کریں گے،پارٹی ترجمان کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بلوچستان کے چار روزہ دورے پر بدھ کی صبح اٹھ کوئٹہ پہنچ رہے ہیں، امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمن بدھ کی دوپہر ساراوان ہاوس میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے جس میں بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،مولانا فضل الرحمن آٹھ دسمبر کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ورکزکنونشن میں شرکت کر ینگے جس میں جے یو آئی کے چاروں صوبوں کے امرا،ممبران مرکزی مجلس عاملہ اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔ جمیعت علماء اسلام کے 8 دسمبر کو کوئٹہ میں کنونشن کے سلسلے میں تیاریاں اور انتظامات جاری ہیں مولانا فضل الرحمن نو دسمبر کو بلوچستان ہائی کورٹ کے بار روم میں وکلا سے خطاب کریں گے۔