تعلیم کا حصول ہرشہری کا بنیادی حق ہے حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے احسن اقدامات اْٹھا رہی ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے احسن اقدامات اْٹھا رہی ہے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلے میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں پہلی بار آن لائن پورٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے طلباء و طالبات کو اہم اور ضروری سہولت میسر ہو رہی ہے.ترجمان صوبائی حکومت محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبے میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور غیر فعال سکولوں کی فعالیت میں حائل مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے.تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع کی فراہمی بھی اْتنی ہی ضروری ہوتی ہیں. صوبائی حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے. اور نئی بھرتیوں کے عمل کو میرٹ کی بنیاد پر موثر اور تیز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افرادی قوت مستفید ہو سکے اور معاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے