بنوں، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایف سی اہلکار سمیت 2 افراد قتل کردیا

بنوں( ڈیلی گرین گوادر) بنوں کے علاقے میاں نور جانی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایف سی اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بنوں شہر سے 15 کلو میٹر دور تھانہ جانی خیل کے علاقہ میاں نور جانی خیل میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایف سی ملازم رحمان زمان کے گھر میں گھس کر ان کو بیٹے سمیت تشدد کے بعد قتل کردیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی، جنہوں نے قتل کے بعد لاش کی بیحرمتی بھی کی ہے۔ مقامی لوگوں کے اطلاع پر پولیس نے صبح جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کےلیے جانی خیل اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے مقتول رحمان زمان کی بیوہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے