ایڈجسٹمنٹ کی پوسٹوں کو پرموشن کی آسامیوں علیحدہ کردیا گیا ، قاسم خان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یو نین بلوچستان کے صدر قاسم خان عابد بٹ محمد مسلم کی ملازمین کی پرموشن کے مسائل اور تحفظات پر محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان کے ایڈیشنل سیکرٹری حمزہ زہری ایس او جنرل عبدالغفار عبدالعزیز سے کامیاب اجلاس و مذاکرات ہوئے یونین صدر قاسم خان نے محکمہ کے افسران کو محکمہ بی اینڈ آر کے ملازمین کی پرموشن متاثر ہونے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ایڈجسٹمنٹ کی پوسٹوں سے پرموشن کی آسامیوں کو الگ کروا دیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ پرموشن کے حوالے سے سنیارٹی لسٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ اس سے قبل گزشہ روز پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کے زیر اہتمام صدر قاسم خان کی قیاد ت میں سول سیکرٹریٹ کے احاطے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات بلاک نمبر 7 میں ملازمین کی وپرموشن کی پوسٹیں متاثر ہونے کیخلاف احتجاج کیا گیا جس میں درجنوں ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر ملازمین اور مزدوروں نے اپنی پرموشن اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کے حوالے سے شدید نعرے بازی کی۔اس موقع صدر قاسم خان نے کہا کہ گزشتہ دس سال سے محکمہ بی اینڈ آر کے سینکڑوں سینئر ملازمین سب ڈویژن وائز پرموشن کے منتظر ہیں۔ ہمارے روڈ گینگز اور دیگر ایگزیکٹو انجینئر کے دفاتر میں پر موشن کے انتظار میں ریٹائرڈ ہوگئے مگر ان ملازمین کو انکا جائز حق نہیں دیاگیا جو کہ سروس رولز اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین اپنے ملازمین و مزدوروں کے جائزحقوق پرموشن اپ گریڈیشن سے دستبردار نہیں ہوگی اور نہ کسی کو پرموشن کی پوسٹیں بندر بانٹ کرنے کی اجازت دیگی انہوں نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بلوچستان اور دیگر اعلی افسران اور محکمہ کے چیف انجینئرز سے مطالبہ کیا کہ معاہدیکے مطابق سب ڈویڑن کی سطح پر سنیارٹی کے مطابق پرموشن کے رولز پر عمدرآمد کیا جائے۔ اس کے بعد تمام ملازمین نعرے لگاتے ہوئے پر امو طور پر اپنے دفاتر کو چلے گئے۔