پاک فوج نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے،لالا یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے اب سیاسی،مذہبی اورقوم پرست جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور اپنے گریبان میں جھانک کردیں کہ انہوں نے عوام کی کیا خدمت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان امن جرگے کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے قبائلی عمائدین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قوم پرست،مذہب پرست اور سیاسی جماعتوں نے 75سال کے دوران عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ہے بلکہ اپنے ذاتی بینک بیلنس اور بنگلے بڑھانے پر زورداردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام آج اکیسویں صدی میں بھی صحت،تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں عوام کی ترقی و خوشحالی کے نام پرآنے والے اربوں روپے کے فنڈز ہر سال خوردبرد اور کرپشن کی نظرہوجاتے ہیں۔ لالا یوسف خلجی نے کہا کہ پاک فوج نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے اب سیاسی،مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اوراپنے گریبان میں جھانک کردیکھیں کہ انہوں نے عوام کی کیا خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پیسے، لالچ اور دھونس دھمکی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے اگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام ووٹ کے ذریعے انکا خوداحتساب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے