صوبے کے مالی مسائل پر جلد قابو پایا جائے گا ، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے مالی مسائل پر جلد قابو پایا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اْٹھا رہے ہیں انہوں نے اپنے اصولی موقف سے وفاق کو بخوبی آگاہ کر دیا ہے.ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں. مالی مسائل کے موثر حل کیلئے وفاقی حکومت کا سرگرم تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ وفاقی ترقیاتی منصوبہ جات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیندک منصوبے کے منافع میں بلوچستان کے شئیر کے 2.597 بلین روپے بھی جلد جاری ہو جائیں گے جس سے صوبے کے مالی مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی.مالی امور کے ساتھ ساتھ صوبے کے انتظامی امور کا بھی باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے