صنفی مساوات کے قیام کے لئے جینڈر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم قائم کیا جاررہا ہے، فوزیہ شاہین
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن بلوچستان کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین نے کہا ہے کہ صنفی بنیادوں پر امتیازی سلوک اور رویوں کے ادارک کے لئے بلوچستان میں قانون سازی، منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے زریعے موثر اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں صنفی مساوات کے قیام کے لئے جینڈر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم قائم کیا جاررہا ہے جس کے نتیجے مصدقہ اعداد و شمار دستیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں کو دی گئی ایک بریفننگ میں بتایا اس موقع پر صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کے اراکین محمد اشفاق مینگل، شاہدہ حبیب علی زئی اور اراکین پریس کلب موجود تھے، فوزیہ شاہین نے کہا کہ بلوچستان میں کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی تشکیل مکمل ہوچکی ہے اور کمیشن کو کسی بھی شعبے میں حقوقِ نسواں کی خلاف ورزی پر غیر جانبدارانہ انکوائری کا مکمل اختیار حاصل ہے حکومتی سطح پر مجوزہ قوانین اور پالیسوں میں خواتین کے حقوق کا جائزہ لینا اور ان کا تحفظ بھی کمیشن کی زمہ داریوں میں شامل ہے اس کے علاؤہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں خواتین کے لئے وسائل مختص کروانا اور جملہ امور معاشرت میں خواتین کی موثر نمائندگی کو یقینی بنانا بھی ہمارے مینڈیٹ میں شامل ہے فوزیہ شاہین نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو حق وراثت دلانے کے لئے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی طرز پر قانونی امور کی فوری انجام دہی کے لیے اختیارات صوبائی محتسب برائے انسداد ہراسگی کو تفویض کرنے کے لئے بلوچستان وویمن پراپرٹیز ایکٹ جون سے قبل بلوچستان صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا جبکہ بلوچستان بھر کی مارکیٹ اسکوائر کمیٹیز میں خواتین کی شمولیت کے لئے بلوچستان مارکیٹ پروڈیوسر ایکٹ میں بھی ترامیم کی تجاویز پیش کی گئی ہیں تاکہ زرعی شعبے میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ تحصیل دارکی آسامیوں پر خواتین امیدواروں کی اہلیت کے لئے نتیجہ خیز جدوجہد کی گئی جس کے باعث ریوینیو کی ان آسامیوں پر اب خواتین بھی آ سکتی ہیں کوئٹہ پولیس میں 54 خواتین بھرتی ہوئی ہیں اور امید ہے کہ کوئٹہ میں دوسرا خواتین پولیس اسٹیشن بھی قائم کردیا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ کریمنل جسٹس سسٹم میں خواتین کے فعال کردار کو نمایاں کیا جائے فوزیہ شاہین نے کہا کہ دارالامان اور جیلوں میں مقید خواتین قیدیوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے کمیشن اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا جبکہ کسی بھی شعبے میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اجتماعی کردار کی ادائیگی کے لئے سول سوسائٹی میڈیا اور کمیشن کثیر الجہتی اقدامات اٹھائیں گے اس موقع پر صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند نے کمیشن کی تشکیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نامساعد حالات میں صحافیوں نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور شعوری آگاہی کے لئے غیر سرکاری تنظیموں اور حکومتی اقدامات کو نمایاں کوریج دی ہے اور آئندہ بھی میڈیا سے وابستہ دوست مفاد عامہ کے امور اور سرگرمیوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔