شاہرگ میں رونماء ہونے والے المناک حادثے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور محکمہ معدنیات ہے، سردار یعقوب ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ شاہرگ میں رونماء ہونے والے المناک حادثے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور محکمہ معدنیات ہے ہم کب تک جنازے اٹھاتے رہے گے ترخ تنگی میں کائلہ کان میں گیس دھماکے میں چھہ کانکنوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے جان بحق ہونے پر محکمہ معدنیات نے تحقیقات برائے نام شروع کر دی ہیں ہمارے صوبے اور ملک میں ہمیشہ سے بیور وکریسی انکوائری پر اثر آنداز ہوتی رہتی ہے اور کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں ااتا انہوں نے کہا کہ کان کنی کے شعبے کو ہماری معیشیت میں اہم مقام حاصل ہے لیکن جدید سہولیات کے فقدان کے باعث روز حادثات میں غریب افار لقمہ اجل بن رہے ہیں صوبائی اور وفاقی حکومت تمام جان بحق افرادکو یقین دہانی کراتی ہے کہ وہ صاف اور شفاف انکوائری میں کسی کو بھی اثر انداز ہونے نہیں دیگی اور رولز کے مطابق حکومت انھیں مالی مدد بھی فراہم کرے انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کان کنی کے شعبے کو ترقی اور اسے تمام تر سہولتیں فراہم کریں انہوں نے کہا کہ کان مالکان بھی جان بحق افراد کو مالی مدد فراہم کریں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کی کوئی نعم البدل نہیں اور نہ ہی ہم غمزدی خاندانوں کے دکھ میں کمی لاسکتے ہیں لیکن یہ قدرت کے کام ہیں جسکو روکھنا ہمارے بس کی بات نہیں تاہم اگر انکوائری میں کوئی بھی محکمہ اور کان مالک زمہ دار پائے گئے تو انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کان کنوں کو تمام ضروری مواد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں ضروری تربیت بھی فراہم کریں تاکہ اچانک حادثات میں وہ اپنی جانیں بچاسکیں کان کنی کے شعبے کا گروغ بہت ضروری ہے اور اس سے ہمارے ہزاروں غریب خاندانوں کا براہ راست روزگار وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ نئے لیبر قوانین پر عمل ناگذیر ہے اور فسٹ ایڈ کی ٹریننگ بھی اس حوالے سے نہایت ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ہم تمام اللہ پاک سے دعاگو ہیں کہ وہ تمام شہیدوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور انکے پسمانگان کو صبر جمیل نصیب کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے