حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، میر جان محمد جمالی

اوستہ محمد (ڈیلی گرین گوادر)قائم مقام گورنر بلو چستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں حالیہ سیلاب کی وجہ ہمارے علاقے میں ملیریا آوٹ آف کنٹرول ہوگیا تھا جس سے کافی اموات بھی واقع ہوئی تھی اس دوران محکمہ صحت کی امدادی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ حالات نارمل ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈس ہسپتال کراچی کی جانب سے لیبر ہسپتال اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین کے لئے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا۔قائم مقام گورنربلوچستان میرجان محمدخان جمالی نے مریضوں سے مزاج پرسی کرتے ہوئے انڈس ہسپتال کراچی کا شکریہ ادا کیا اور لیبر ہسپتال کے ڈاکٹرز کو مریضوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی ہدایت دی کہ لاپرواہی برادشت نہیں کی جائے گی۔ میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع اوستہ محمد میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کریں تا کہ غریب عوام کو دیگر شہروں کا رخ نا کرنا پڑھے۔اس موقع پر ڈی ایچ او جعفرآباد ڈاکٹر سلیم رضا جمالی انچارج لیبر ہسپتال ڈاکٹر سشیل کمار نے قائم گورنر بلوچستان کو لیبر ہسپتال کے مختلف معملات پر بریفنگ دی بعد ازاں میر جان محمد خان جمالی نے یونیسف کی جانب سے زچہ و بچہ کا قائم موبائل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انکو روزانہ کی بنیاد پر ہونے کام کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی قائم مقام گورنر بلوچستان نے یونیسف صحت کے شعبے کی کارگردگی کی بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے