بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، ہر شعبے میں عوامی فلاح اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے جن کا مقصد نہ صرف لوگوں کے طرز زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لانا ہے بلکہ صوبے کو ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے درجنوں چیلنجز کے باوجود ترقی کے سفر کو جاری رکھا اور وہ ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن کا مقصد لوگوں کی زندگیوں پر براہ راست اثر ہے۔ صوبائی حکومت کی کارکردگی کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کیا جائے تو یہ بات بھی بخوبی واضح ہو جاتی ہے کہ حکومت نیکورونا جیسے وباء سے نمٹنے اور دیگر کثیر الجہتی چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں کامیاب رہی ہے بلکہ اپنی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی و فلاحی اقدامات کی بدولت عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے میں بھی کامیاب رہی ہے۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نیصحت، تعلیم، سیاحت، صنعت اور دیگر سماجی وپیدواری شعبوں کی ترقی اور ان شعبوں سے متعلق عوامی مسائل کا حل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں رہا ہے۔