ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی پولیس اپنے اپنے اضلاع کے تمام علاقوں کا دورہ کرکے عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پی پولیس کوخصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ڈپٹی کمشنر ز اور ایس ایس پی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع کے تمام علاقوں کا دورہ کریں دور دراز کے علاقوں کے عوام سے ملاقات کر کے انکے مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور انکے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں مراسلے میں ڈپٹی کمشنر وں اور پولیس افسران کو ہر پندرہ دن بعد کھلی کچہری کا انعقاد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس افسر ان کو بہتر شراکت کے ساتھ ضلع میں امن کا قیام یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ ہدایت بھی ہے کہ ڈپٹی کمشنر زترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کر کے انکی پیش رفت کا جائزہ لیں اور ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اپنے دوروں کی تفصیل،تصاویر اور ویڈیوز وزیراعلء سیکریٹریٹ سے شئیرکریں۔