لیبر قومی موومنٹ بلوچستان کے مرکزی صوباٸی اور ضلعی عہدیداروں کا اجلاس زیر صدارت صوباٸی صدرعبدالمعروف آزاد منعقد ہوا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)لیبر قومی موومنٹ پاکستان بلوچستان کے مرکزی صوباٸی اور ضلعی عہدیداروں کا اجلاس زیر صدارت صوباٸی صدر عبدالمعروف آزاد منعقد ہوا اجلاس میں یکم جنوری 2023 مرکزی کنونشن فیصل آباد میں شرکت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پارٹی کی ضلعی باڈیاں بنانے اور مرکزی صوباٸی کابینہ کے خالی عہدوں پر نامزدگی کے لٸے مشاورت اور اس عزم کا اظہار کی پارٹی کو پورے بلوچستان اور ملک میں فعال منظم ومتحرک کرنے اور محنت کش طبقہ کی حاکمیت اور اس استحصالی سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ اور محنت کش طبقہ کو اپنی طبقاتی جدوجہد میں منظم ومتحد کرنے کی جدوجہد کو لیبر قومی موومنٹ پاکستان کے پلیٹ فارم سے تیز کرتے ہوۓ ایک ایسے معاشرہ کا قیام عمل میں لاٸیں گے جس میں انسان کے ہاتھوں انسان کا استحصال نہ ہو ۔اجلاس میں مرکزی ناٸب صدر خان زمان صوباٸی چیٸرمین بشیر احمد رند جنرل سکریٹری عبدالوحید کاسی سینٸر ناٸب صدر سیف اللہ ترین ناٸب صدر دین محمد محمد حسنی ایڈیشنل جنرل سکریٹری عارف خان نیچاری ڈپٹی جنرل سکریٹری عابد حسین بٹ واٸس چیٸرمین فضل محمد ایریگیشن پاکستان کینال لیبر یونین بلوچستان کے مرکزی صدر محمد عمر جتک مارکیٹ کمیٹی ایمپلاٸز یونین کے صدر ظفر رند اور انفامیشن سکریٹری غلام دستگیر اور دیگر نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے