سندھی قوم ایک عظیم قوم ہے جو اپنی تاریخ کے حوالے سے ایک حیثیت رکھتی ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھی عوام کو مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھی قوم ایک عظیم قوم ہے جو اپنی تاریخ کے حوالے سے ایک حیثیت رکھتی ہے اور سندھی قوم نے ہمیشہ تاریخ میں سر بلندی کی زندگی گزاری ہے وزیر داخلہ نے سندھی قوم کے نوجوانوں کو اپنے پیغام میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو ملک و قوم کے لئے استعمال کریں اور ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہمارے ملک کو جن مشکلات سے دوچار ہیں اس میں ہم سب اپنا حصہ ڈال کر ملک و قوم کی سلامتی میں اپنا کردار ادا کریں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آج اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کے احترام کا دن ہے۔اور صوبہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے