سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں لاپتہ افراد پر قائم کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں لاپتہ کی بازیابی سمیت دیگر امور پر غوروخوض کیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کیلئے تشکیل کردہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں لاپتہ افراد خاص کر بلوچستان سے گمشدہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر امور پر غورخوض کیا گیا۔ جس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ بلوچستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جمال شاہ کاکڑ، نوابزادہ شاہ زین، سردار اسرار خان ترین کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اجلاس میں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،محمود خان اچکزئی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی،سردار اسرار خان ترین نے شرکت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے