اے این پی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس زیرصدارت اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا،اجلاس ملکی سیاسی صورتحال پرغوروخوض ہوا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ارباب ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال صوبے کے حالات تنظیمی امور پر تفصیل سے غور و خوض ہوا اجلاس میں انتہاپسندی دہشت گردی کے تواتر کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبہ پشتونخوا میں پارٹی رہنماؤں کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں رہائش گاہوں پر حملے پولیس فورس کو نشانہ بنانے کونیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے انحراف قرار دیتے ہوئے حکمران اشرافیہ بالادست قوتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے رواں گھمبیر صورتحال کی نوٹس لینے اور بے گناہ پشتونوں کو مزید غیروں کی جنگ میں ایندھن کے طور پر استعمال میں نہ لانے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں فخر افغان باچاخان رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر جنوری میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا جس کیلئے بھر پور تیاریاں جاری رکھی جائیگی اجلاس میں صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 31دسمبر کو صبح 10بجے کوئٹہ میں طلب کیا گیا جس کے لئے اراکین مجلس عاملہ کو ایجنڈا پہنچایا جائیگا اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق تفصیل سے غور و خوض ہوا اجلاس میں متعدد اضلاع میں ضلعی تنظیم کی جانب سے اراکین کے خلاف کی گئی تادیبی کاروائیوں اور صوبائی خصوصی کمیٹی کے رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جس میں ضلع ہرنائی،ضلع ژوب،ضلع لورالائی میں ضلعی تنظیم کی جانب سے کی گئی فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اکبر خان مندوخیل ژوب،عارف خان کاکڑ لورالائی،بختیار ترین سبی،سکندرشاہ ہرنائی کی بنیادی رکنیت بحال کردیا گیا ضلع قلعہ سیف اللہ میں ضلعی تنظیم کی جانب سے کی گئی تادیبی کاروائی میں معطل کئے گئے اراکین کی رکنیت بحال،جبکہ ان تمام ارکان سے جو ضلعی تحصیل اور یونٹ سطح پر مختلف عہدوں پرعہدیدار تھے ان سے ضلعی،تحصیل یونٹ عہدے واپس لئے گئے اسی طرح صوبائی جوائنٹ سیکرٹری کو عہدے سے سبکدوش جبکہ رکنیت بحال رکھا گیا صوبائی سالار اعلی کو اپنے عہدے پر برقرار اور انہیں ضلعی تنظیم کے ساتھ بہتر کوارڈینیشن کو بر قرار رکھنے کی تاکید کی گئی اجلاس میں چمن میں شہدا کی یاد میں منعقدہ کامیاب جلسہ عام،تمام ضلعوں میں کامیاب احتجاجی مظاہرے اور 3دسمبر کو کوئٹہ میں عزیزاللہ خان عزیزماما کی برسی کے موقع پر عظیم الشان یاد ریفرنس کے انعقاد پر ضلعی تنظیموں کارکنوں اور ذمہ دران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی نسبت سے تنظیمی ربط کو بر قرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی اسی طرز عمل کا مظاہرہ کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے