افواج پاکستان نے ہمیشہ وطن عزیز کے استحکام قومی سلامتی دفاع کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،میر محمد صادق عمرانی
ڈیرہ مراجمالی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی اور پی پی پی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر بلال صادق عمرانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ وطن عزیز کے استحکام قومی سلامتی دفاع کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں مسلح افواج پر تنقید کرنے والے قوم او رملک کے خیرخواہ نہیں وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والے قومی ہیروز ہیں جن پر ہمیں فخر ہے پاکستان دنیا کا خوبصورت ملک ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر عمران نیازی اقتدار سے ہٹنے کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ریاستی اداروں پر تنقید دراصل ان کی کم ظرفی کا منہ بولتا ثبوت ہے عمرانی ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں نے جہاں ملک میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی وہاں پر نصیرآباد میں بھی بڑے پیمانے نقصانات ہوئے تاہم چور دروازے سے اقتدار میں بیٹھے نام نہاد عناصر نے غریب و مظلوم عوام کی مدد اور ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے بجائے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے عوام کو پسماندہ رکھا گیا عوامی وسائل پر ڈاکہ زنی کی گئی نصیرآباد کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم کیا گیا ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل ہڑپ کیئے گئے اور عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا لوگوں کا سیاسی و سماجی اور معاشی استحصال کیا گیا انھوں نے کہا کہ نصیرآباد کے عوام کو تنہا کھبی بھی نہیں چھوڑیں گے ہماری جدوجہد عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہے نصیرآباد میں زرعی شعبہ تباہ ہوچکا ہے بحالی کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں یہاں کے عوام کیساتھ سنگین مذاق کیا گیا ہے ایریگشن نظام کی بحالی کیلئے کروڑوں روپے فنڈز آئے مگر کرپشن کی نذر ہوگئے جن کی نیب اور دیگر ادارے تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں انھوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا گھر ہے مادر وطن پر آنچ تک برداشت نہیں کریں گے عمران نیازی اور ان کا ٹولہ ریاستی اداروں پر تنقید کرکے وطن دشمنوں کو خوش کررہے ہیں جن کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں نیازی نے سیاست کو گالی گلوچ بنا دیا انھوں نے کہا کہ عوام 2023 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں چور دروازے سے اقتدار جانے والوں کا راستہ ہر حال میں روکیں گے عوام کے ووٹ کی طاقت سے انھیں شکست دیں گے اور لوٹ مار کا انھیں حساب دینا پڑے گے جلد عوامی مہم شروع کریں گے گلی محلہ میں جاکر عوام کو چور دروازے سے اقتدار میں جانے والوں کی لوٹ مار کرپشن سے عوام کو آگاہ کریں گے اور ان کے منافقت پر مبنی مکروی چہرے عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔