اعظم سواتی کے خلاف درج غیر قانونی مقدمات پر سپریم کورٹ جائیں گے،وکیل اقبال شاہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سینئر رہنما اعظم سواتی کے وکیل نے متعدد مقدمات درج ہونے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دے دیا۔

کوئٹہ میں عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ نے کہا کہ ایک کیس میں متعدد ایف آئی آر کا اندراج غیر قانونی ہے، غیر قانونی اقدام کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احاطہ عدالت میں میڈیا کو جانے سے روکنا بھی غیر قانونی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر برائے قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ اعظم سواتی کو دہشتگروں کی طرح عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں پچھلے گیٹ سے لایا گیا، عدالت میں میڈیا کا داخلہ بھی بند کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے