اعظم خان سواتی کے ساتھ غیر ملکی ایجنٹ جیسا سلوک ہورہا ہے،قاسم خان سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کردیں گے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کی جان چھوٹے ان چوروں لٹیروں سے منی لانڈرنگ کرنے والوں سے یہ جو این آر او ٹو کے ذریعے ڈیل کرکے آئے ہیں اپنی چوریاں بچا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کوسینیٹر عظم خان سواتی کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ عوام ان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے یہ پی ڈی ایم کے اس ٹولے سے آج پاکستان میں لوگ نفرت کرتے ہیں بلوچستان کو اس طرح کے کاموں کیلئے استعمال کرنا یہ ہمیں زیب نہیں دیتا اس وقت پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے سب کو پتہ ہے کہ کیا ہو رہا ہے اس طرح نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹر اعظم خان سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے پانچ دن کا ریمانڈ منظور کیا ہے عدالت نے مگر اعظم سواتی کی کوئی جرم نہیں ہے تھوڑی انہوں نے قتل کیا ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ اس ملک میں جس طرح آزادی رائے کا گلا گھونٹا جارہا ہے جس طرح ظلم کیا جا رہا ہے یہ تو مارشل لا کے دور میں بھی نہیں دیکھا جو اس امپورٹڈ سرکار کے دور میں ہو رہا ہے لوگوں پر پچاس پچاس ایف آئی آر درج کی ہوئی ہے مجھے یہ بتائے قصور کیا ہے ان لوگوں کا اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو پتہ نہیں کدھر سے ایک ہی قسم کا خیال آ رہا ہیں حکومت اس چیزیں کرکے چھپانا چاہتی ہے آج معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سو فیصد سے زیادہ ڈیفالٹ کرچکا ہے حکومت کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ یہ ملک کی بہتری کی طرف لے جائے اور عوام کو خوشخبری دے، ملک میں مہنگائی کے طوفان ہے اور یہ اپنی چوریاں بچا رہے ہیں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے ہم پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں فی الفور الیکشن ہو عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کردیں گے اور ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کی جان چھوٹے چوروں سے لٹیروں سے منی لانڈرنگ سے یہ جو ڈیل کرکے آئے ہیں نا روڑ تو لے کے آئیں اپنی چوڑیاں بچا رہے ہیں عوام ان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتیں ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے