ہرنائی، شاہرگ کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ 6 مزدور جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ چھ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ مائنز حکام کے مطابق ہفتہ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ترخ تنگ کول مائنز ایریا میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے باعث کان مکمل طور پر بیٹھ گئی اور اس میں 6 کانکن 1800 فٹ کی گہرائی میں پھنس گئے تھے،چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق کانکنوں کو ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا گیا 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد چھ کانکنوں سرفرازاحمد،غنی الراحمن،باچاخان،رحمان اللہ،نجیب اللہ،اورنصیب گل کی لاشیں کان سے نکال لی گئیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق کان کن مزدورں کا تعلق خیبرپختواہ کے علاقے سوات اور دیر سے ہے سے ہے۔ انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیں دوسری جانب سیکریٹری معدنیات سید ال خان لونی نیواقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے محکمہ کی جانب سے واقعہ کے حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے