پاکستان کوسٹ گارڈز کی پسنی میں کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئین برآمد
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کوسٹ گارڈز کی پسنی میں کاروائی، پہاڑوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے کی 1758 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئین برآمد۔ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈزکے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بھاری مقدار منشیات اسمگلنگ ہونے کاخدشہ ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مذید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے علاقہ دوسی کور میں پہاڑوں میں چھپائی گئی 1758 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد کرلی خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقربیا 593.325 ملین روپے کے لگ بھگ ہے ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس بہترین کارکردگی کو بے حد سراہا واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہرقسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور ملکی معیثت کو مستحکم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔