مولانا فضل الرحمن کے دورہ بلوچستان کے دورس نتائج بر آمد ہونگے،مولانا عبدالغفورحیدری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے دورہ بلوچستان کے دورس نتائج بر آمد ہونگے، مستقبل جمعیت علماء اسلام کا ہے، قوم کو جمعیت علماء اسلام سے بہت سے امیدیں وابستہ ہے، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جہدو جہد کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کوئٹہ پہنچنے کے موقع پر جماعتی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی وسیاسی مشران کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت خوش آئند ہے جمعیت علماء اسلام کا ایک تاریخی تسلسل ہے ہم نے انگریز استعمار کے خلاف جہدوجہد کرکے برصغیر سے نکالا،فکر شیخ الہند کے پیروکار عدم تشدد کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اپنی سیاسی جہدوجہد جاری رکھے ہوئے اور سیاسی میدان میں ہم نے اس میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ اور نیشنل اسمبلی میں مغرب کے پیروکاروں کو قانون سازی میں رکاوٹ ہے اگر جمعیت علماء اسلام اس موقع پر ان اداروں میں نہیں ہوتی تو تو ہمارے حکمران اپنی مرضی کا قانون سازی کرتے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اب وقت جمعیت علماء اسلام کا ہے بلوچستان میں تاریخ ساز ورکرز کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب اہمیت کا حامل ہوگی۔