سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، اسد قیصر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 2019 میں توسیع دینے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔

اسد قیصر نے سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتے بعد ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ کو انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے پر پشیمان ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا قمر جاوید باجوہ کو توسیح دینے کا فیصلہ غلط تھا، یہ چیزیں کسی شخصیت کے لیے نہیں ہوتیں۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باوجوہ کو توسیح دینے پر سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے