پختہ سڑکوں کی تعمیر سے ضلع کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر ہوسکیں گئیں، حامد بنگلزئی
گنداواہ(ڈیلی گرین گوادر)ایگزیکٹو ا نجینئر روڈ جھل مگسی حامد بنگلزئی نے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ضلع بھر کی تمام شاہراہیں شدید متاثر ہوئی ہیں جن کو عارضی طور پر تو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ گنداواہ نوتال روڈ پر جو بند کام تھا وہ اب جاری ہے جبکہ متاثرہ سڑک کے کام کا ٹینڈر بھی۔ہوچکا ہے وہ اب انشا اللہ جلد کام شروع ہوگا ایم پی اے جھل مگسی نوابزادہ طارق،خان مگسی کے خصوصی دلچسپی سے سڑکوں کا کام مزید جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے سندھ بلوچستان پنجاب سے ملانے والی مین شاہراہیں،گنداواہ نوتال روڈ،جھل مگسی کوٹ مگسی روڈ،گنداواہ جھل مگسی روڈ ودیگرز 14 مین سڑکین شدید متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع جھل مگسی میں ایم پی اے جھل مگسی کی خصوصی دلچسپی سے سڑکوں کا۔جال بچھا دیا گیا تھا اور ترقیاتی کاموں پر کام جاری تھے جبکہ گاجان پتری روڈ پر بھی کام جاری ہے اور جن سڑکوں کو عارضی طور پر بحال کردیا گیا تھا انھوں نے کہا کہ معیاری کام اور مقررہ وقت پر کام کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے پختہ سڑکوں کی تعمیر سے ضلع کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر ہوسکیں گئیں۔