بلوچستان کے مالی مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مالی مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے بحران پر اب تک ہونے والی پیش رفت حوصلہ افضاء ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ وزیر اعلی نے کہاکہ بلوچستان کے مالی مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے ہم نے اپنا کیس بھرپور طور پر وفاق کے سامنے رکھاہے این ایف سی شیئر وفاقی منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء اور گیس کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے وفاقی حکام کے ساتھ اجلاس ہوئے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ ابتک ہونے والی پیش رفت مثبت اور حوصلہ افزاء ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے