اسسٹنٹ کمشنرکوئٹہ سٹی عطا المنعم کی نگرانی میں گرانفرشوں کیخلاف مہم جاری، 3 ہوٹلزمالکان گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنعم کی نگرانی میں گرانفرشوں کیخلاف مہم جاری ہے۔ گزشتہ روز 3ڈیری فارمرز‘ 6ملک شاپس دکانداروں سمیت 3ہوٹلز مالکان کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔اے سی عطا المنم نے بتایا کہ ڈیری فارمرز‘ملک شاپس دکانداروں اور ہوٹلز کیخلاف کارروائیاں کواری روڈ پشتون آباد اور منی مارکیٹ میں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں گی کسی کو از خود نرخنامے جاری کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں اور نہ ہی سرکاری نرخنامے کیخلاف ورزی پر رعایت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے کہ مصنوعی گرانی کا تدارک کرے اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔