پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی، 1749 کلو گرام ہیروئن بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی، 1749 کلو گرام ہیروئن بر آمد کر لی گئی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی کے دیہی علا قے شادی کور میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں نے کاروائی کر تے ہوئے 1749سو کلو گرام ہیروئن بر آمد کر کے قبضے میں لے لی۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ منشیات سمندری راستے سے بیرون ممالک اسمگل کی جارہی تھی۔ ترجمان کے مطابق پچھلے چند دنوں کے اندر فورسز کا پسنی اور اْس کے ملحقہ علاقوِں میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے