نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے قبائلی معتبرین، عمائدین و سیاسی کارکنوں کی ملاقات،،صوبے کے سیاسی معاملات پر مشاورت کی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے قبائلی معتبرین، عمائدین و سیاسی کارکنوں کی ملاقات،صوبے کے سیاسی معاملات پر مشاورت کی۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معتبرین عمائدین و سیاسی کارکنوں نے جمعہ کے روز سراوان ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات میں صوبے کے سیاسی معاملات پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے گئے۔