جیو نیوز اور جنگ گروپ کے صدرعمران اسلم کی صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جیو نیوز اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک کہنہ مشق صحافی اور شعبہ صحافت میں منفرد شخصیت کے حامل تھے عمران اسلم کی صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیراعلیٰ نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔