بزنس کمیونٹی کی جانب سے چیمبر کا قیام قابل ستائش ہے،وفاقی وزیر ہاشم نوتیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے چیمبر کا قیام قابل ستائش ہے اس پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل حل ہونے میں مدد ملتی ہے وفاقی حکومت بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کے لئیکوشاں ہے، بزنس کمیونٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،کاروباری علاقوں میں دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہییہ باتیں انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر ولی محمد نورزئی، پیٹرن انچیف جمعہ خان،سنیئر نائب صدر نوید یوسف،حمد اللہ ترین،اسد خان نورزئی،نعیم رمضان،شیخ صابر مندوخیل،عمیر سلام،جاوید رحیم پراچہ،حاجی نادر خان سمیت دیگر بھی موجود تھیاس سے قبل کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کینائب صدرنوید یوسف نے وزیر مملکت کی توجہ مختلف مسائل کی جانب مبذول کروائی وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی نے کہاکہ کیسکو کو مالی بحران کا سامنا ہے جہاں ایک جانب گھریلو صارفین نادہندہ ہے ہم مرحلے وار پر ی پیڈ میٹرز نصب کرنے کی طرف جارہے ہیں تاکہ بجلی کی چوری سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیاور اس سلسلے میں اقدامات بھی کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کسی بھی معاشرے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے میں ہدایت کی ہے کہ بزنس ایریاز میں دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کردیاجائے انہوں نے کہا کہ ایران سے اسوقت 104 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے جبکہ مزید 100 میگاواٹ بجلی ا?ئندہ ماہ تک ہمیں ملے گی جو بلوچستان کی بجلی کی ضرورت کو کسی حد تک پورا کریگی تقریب کے اختتام پر کوئٹہ سمال چیمبرکی جانب سیوفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔