بلوچستان پویس نے اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا مچھ جیل منتقل کرنیکا امکان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گرفتاری کے بعد ان کو مچھ جیل منتقل کرنیکا امکان ہے اعظم سوتی کے خلاف بلوچستان کے مختلف تھانوں میں مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیاہے گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے، عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں، جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدراہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے۔