کے پی اسمبلی میں اراکین کی تعداد پوری ہے، آصف زرداری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیے متحرک ہوگئے جس کے لیے انہوں نے پی ٹی آئی اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ انتخابات جمہوری اقدام ہیں جو ہمیں اور پی ٹی آئی دونوں کے لیے موضوع ہیں، اگر عمران خان اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم مقابلہ کریں گے اور اگر نہیں توڑیں تو ہم اپوزیشن کرتے رہیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ اسمبلی بچانے کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں گے، ہمارے پاس پنجاب اور کے پی کے میں اراکین اسمبلی کی تعداد پوری ہے، بس کچھ گمراہ دوست ہیں انہیں واپس لانا ہے۔انہوں نے چلینج دیا کہ اگر اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو دیکھتے ہیں کہ عمران خان کتنے اراکین صوبائی اسمبلی واپس لاتے ہیں، قبل از وقت مفاد جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے