ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ مراد علی بلوچ کا سینٹرل جیل مستونگ،شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کا اچانک دورہ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ مراد علی بلوچ کا سینٹرل جیل مستونگ شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال اور وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال مستونگ کا اچانک دورہ ان کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ سمیع اللہ بلوچ جوڈیشل مجسٹریٹ دشت آسیہ بخاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ندیم شاہ بخاری ایس پی مستونگ محمد نعیم اچکزئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی ڈی پی پی اقبال رئیسانی سپریٹنڈنٹ سیشن جج عبدالرازق درانی و دیگر بھی ہمراہ تھے سینٹرل جیل کے دورہ کے موقع پر سیشن جج سینٹرل جیل پہنچنے پر انھیں چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا انہوں نے جیل کے مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں فردا فردا ان سے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور ان سے ان کی کیسسز کی نوعیت کے بارے میں استفسار کیا اس موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ فریداللہ نوشیروانی ڈپٹی جیل سپریٹنڈنٹ حاجی محمد شریف لہڑی نے انھیں جیل امور اور قیدیوں کے بارے سیشن جج کو بریفنگ دی اس موقع پر سیشن جج نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے انھیں کارآمد شہری بنانے کے لیئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائینگے تاکہ یہ اپنے سزا کاٹ کر معاشرے میں کارآمد شہری بن سکیں انہوں نے کہا کہ جیل قیدو وبند اور عدالتیں معاشرے کے اصلاح کے لیئے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بروقت اور سستا انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہیں انہوں نے کہا کہ مستونگ سیشن ڈویڑن جو ہمارے اسٹیک ہولڈرز ہیں ڈی سی ایس پی ہے انکے ساتھ مل کر بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے،اور ہمارے دورہ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اداروں کی فعالی کے لیئے مل کر اقدامات اٹھائے تاکہ لوگوں کو ہر ادارے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور بحیثیت اسٹیک ہولڈرز ہماری زمہ داریاں ہوتی ہے کہ ہم اپنے ماتحت اداروں میں بہتری لائے، ضلع مستونگ میں جتنے اسٹیک ہولڈرز ہے جس میں جج صاحبان، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او کے ساتھ لیویز پولیس ایریاز میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب ایک پیج پر ہو کر معاشرے میں تبدیلی لاسکیں اور آپس میں ربط و ہم آہنگی قائم کر سکیں،انھوں نے کہاکہ ہم دیگر منسلک اداروں چائے صحت و تعلیم و یا دیگر شعبے ہو ان سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ معاشرے میں اصلاح لانے کے لیئے کوشاں رہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں سے بھی امید رکھتے ہیکہ وہ رپورٹنگ کے دوران مستونگ کے حالات و واقعات کو دیکھتے ہوئے مثبت رپورٹنگ کرے،علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مراد علی بلوچ نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتال پہنچنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال ڈاکٹر سعید احمد میروانی اور ڈاکٹروں نے سیشن جج کا استقبال کیا اور انھیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرائے اور انھیں تفصیل سے بریفنگ دی، اس دوران نے سیشن جج نے کہا کہ ڈاکٹر انسانیت کے مسیحا ہوتے ہیں ہہاں غریب اور بے سہارا لوگ علاج معالجے کے لیے آتے ہیں اس حوالے سے کوتائی غریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہوگا انہوں نے ہسپتال مینجمنٹ اور سہولیات کی فراہمی کو سراہا اور انکی کارکردگی کی تعریف کیا اور مزید بہتری کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، علاؤہ ازیں سیشن جج نے ڈسٹرکٹ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل نے انھیں بریفنگ دی، اور انھوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اس دوران سیشن جج نے ہسپتال کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایم ایس، ڈی ایچ او کے ساتھ مل کر ہسپتال میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھائیاور اس حوالے سے ہرممکن تعاون فراہم کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے