ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر کا کوئٹہ جیل کے دورہ
کوئٹہ(ڈیل گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے کوئٹہ جیل کے دورہ کیا جہاں پر انہوں نے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی ہدایات پر موسم سرما کے دوران جیل میں قید قیدیوں کوگرم کپڑے،کھلونے،دودھ کی پیکٹیں اور مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں قید، قیدی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے انہوں نے قیدیوں کو وزیر داخلہ کا پیغام دیتے ہوے کہا کہ جیل کا مقصد صرف و صرف قیدیوں کو اپنی غلطی کا احساس دلانا ہوتا ہے خدارا اپنی غلطیوں کو ترک کرکے اہل وعیال کے لئے جینا سیکھئے جبکہ کوئٹہ جیل کے قیدیوں کے لئے کمبل،گرم شالز اور دیگر سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔