میرظفراللہ خان زہری کا خضدار میں نادرا آفس کا دورہ،ریجنل ڈائریکٹر محمد عارف بلوچ نے ہیڈ آفس اور موبائل ٹیم سے متعلق آگاہ کیا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ظفراللہ خان زہری نے جمعرات کو نادرا آفس خضدار کا دورہ کیا جہاں نادرا کے ریجنل ڈائریکٹر محمد عارف بلوچ نے انہیں ادارے،ہیڈ آفس اور موبائل نادرا ٹیم سے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماء منیراحمد لانگو بھی موجود تھے۔ نادرکے ریجنل ڈائریکٹر کا مذید کہنا تھا کہ نادرا آفس خضدار کی ٹیم متحرک اور فرض شناس ہے جو عوام کو قومی شناختی کارڈ بنانے کے لئے مکمل سہولت دے رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ نادرا آفس کے ہجم میں اضافہ کرسکیں تاکہ لوگوں کو انتظار کئے بغیر شناختی کارڈ بنواکر دیا جاسکے۔ سیاسی و قبائلی رہنماء میر ظفراللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ قومی شناختی کارڈ عوام کی ایک ضرورت اور ان کا حق ہے اس حوالے سے عوام کو شناختی کارڈ بنانے میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات اور دقت کے بجائے بروقت شناختی کارڈ بنوانے میں آسانی پیدا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے