قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے سہہ جہتی حکمت عملی کے تحت برسرپیکار ہے، ظفر اقبال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے سہہ جہتی حکمت عملی کے تحت برسرپیکار ہے،ملکی معیشت کے استحکام،سماجی اقدار کی مضبوطی اور کرپشن کے خلاف بند باندھنے کے لیے نوجوانوں نسل گیم چینجر ثابت ہوگی،کرپشن کے تدارک کے لیے اس کے خلاف ہر محاذ پر نفرت کی ترویج سے دورس نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے قومی احتساب بیورو بلوچستان اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام تقریری مقابلوں کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیکرٹری کالجز اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن حافظ عبدالماجد،ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن،ڈائریکٹر کالجز سراج کاکڑ اور صوبے بھر کے کالجز کے اساتذہ اور طلباء وطالبات بھی اس موقع پر موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے طلباء وطالبات کو ملک کا حقیقی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ارباب اختیار کی دلچسپی اور بھر پورتعاون سے نئی نسل کی معاشی برائیوں کے خلاف ذہین سازی کی جاسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سہہ جہتی حکمت عملی کے تحت برسرپیکار ہے،معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ شعورواگاہی کے مختلف پروگرام اسی حکومت عملی کا حصہ ہے،انہوں نے کہاکہ شعور وآگاہی کے سلسلے کے تمام پروگروامز میں نوجوان نسل کو نیب کے اس جہاد میں ہر اول دستے کا سپاہی بنانا ترجیحات میں شامل ہے،کی اس تقریب میں طلباء وطالبات کی کرپشن کے ناسور کے خلاف جذبات اس امر کا غماز ہیں کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اپنا کردار بخوبی سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے قومی احتساب بیورو کے قانون کی شق 33سی کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے سرکاری محکموں میں کرپشن کا سبب بننے والے قوانین میں اصلاحات متعدد کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں جو قوانین میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ کرپشن کے سبب بننے والے تمام چور راستے بند کرکے قومی خزانے کی لوٹ کھسوٹ کے خاتمے کو یقینی بنارہی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے معاشی اقدار کے تنزل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کرپشن کے خلاف سخت نفرت جذبات پائے جاتے تھے جنہیں وقت کے ساتھ ساتھ بھلادیا گیا ہے اور افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اب کرپشن کومعاشرے میں قبولیت کی سند حاصل ہوچکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس قبولیت کومعاشرے میں دوبارہ قابل نفرت فعل بنائیں تاکہ کرپشن جیسے قبیح فعل کو ہمیشہ کے لیے دفن کیا جاسکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن نے کہا کہ طلباء وطالبات نے جن جذبات کا اپنی تقاریر میں اظہار کیا ہے انہیں عملی زندگی میں بھی ان زریں اصولوں کو اپنا کر پشن سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپناکردار اداکرنا ہوگاانہوں نے محکمہ تعلیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی کوششوں سے صوبے بھر کے طلباء وطالبات نے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے