تعلیم ہی سے ہر شہر اور گاوں میں بسنے والے دنیا سے مقابلہ کیلئے تیار ہونگے، ریاض سعید بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض سعید بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکریٹری ایجوکیشن بلوچستان عبدالروف بلوچ کی کاوشوں اور زاتی دلچسپی سے بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح پنجگور کو یونیسیف کے پروجیکٹ میں شامل کرکے سکولوں کی تعمیر،اساتذہ کا ٹریننگ اوردیگر مثبت اقدام سے پنجگور کے اکثریت کے اساتذہ ٹریننگ سے مستفید ہونگے اور جو سکول کھنڈرات کی شکل اختیار کر چکے تھے اْن کی تعمیر سے پنجگور کے تعلیمی ماحول میں مثبت تبدیلی آئے گی،سکولوں میں عمارتوں کی بدترین صورتحال اور اساتذہ کرام کے درس و تدریس میں ان ٹریننگ سے نمایاں تبدیلی ہوگی،انہوں نے کہا کہ سیکریٹری ایجوکیشن بلوچستان عبدالروف بلوچ کی پنجگور میں یونیسیف کے پروجیکٹس کو شروع کرنا اْن کی تعلیم دوستی کا اعلی مثال ہیں کہ قومیں تعلیم حاصل کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے اور تعلیم ہی سے ہر شہر اور گاوں میں بسنے والے دنیا سے مقابلہ کیلئے تیار ہونگے.جب ہم تعلیم کی زیور سے آراستہ ہونگے تو پورے معاشرے میں اس کے مثبت اثرات آنا شروع ہو جاتے ہیں.سکولوں میں عمارتوں کی بدترین صورتحال اور سہولیات کی عدم فراہمی سے تعلیمی اداروں میں مثبت تبدیلی لانا مشکل ہوگیا تھا لیکن موصول کی زاتی کاوشوں نے اس مشکل کو آسان کرکے یونیسیف کے مختلف پروجیکٹس کو پنجگور کے محکمہ تعلیم لانا اور پنجگور کے سکولوں کو بہتر بنانے اور اساتزہ کرام کو ٹریننگ دلوانے میں اْن کا ایک بہترین رول رہا ہے. انہوں نے کہا کہ موصوف کی جدوجہد پنجگور کے تعلیمی ماحول کو ایک مثالی بنائے گا اور سہولیات کی فراہمی،اساتزہ کی تربیت سمیت کھنڈرات نما سکولوں کی مرمت سے آنے والے تعلیمی سال میں تبدیلی آئے گا اور جب تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلی آئے گا توترقی یافتہ قوموں کی طرح پنجگور بھی ماضی کی طرح علم کا مرکز ہوگا.یونیسیف کے درج بالا پروجیکٹس سے علاقے کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور جن علاقوں میں سرکاری سکول نہیں ہیں اور وہاں کے بچے تعلیم کی زیور سے دور ہوتے جا رہے ہیں وہاں نئے سکول کھل جائیں گے.یونیسیف کی جانب سے مستقبل قریب میں مزید ایسے پروجیکٹس شروع ہونگے جو تعلیمی ماحول کہ بہتری اور علاقے کی ترقی کیلئے سود مندہونگے.سیکریٹری ایجوکیشن عبدالروف بلوچ سے یہی اْمید ہے کہ وہ یونیسیف کی طرف سے مزید اس طرح کے پروجیکٹس سے پنجگور کو مستفید کروائیں گے اور اساتزہ کرام کی ٹریننگ سے تعلیمی ماحول میں مزید بہتری آئے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے