بی این پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ہمارے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،احمد نواز بلوچ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کرانی روڈ پر یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں معروف سیاسی اور قوم دوست رہنما ”مرحوم ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی“ کے نام سے منسوب یونٹ کا افتتاحی پروگرام منعقد ہوا جس سے مرکزی ہیومن رائٹس سیکریٹری و ایم پی اے احمد نواز بلوچ، ممبر سنٹرل کمیٹی و ضلعی صدر غلام نبی مری، ضلعی کابینہ کے اراکین ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، نسیم جاوید ہزارہ، میر اکرم بنگلزئی، نو منتخب یونٹ سیکریٹری مولانا محمد عیسیٰ اور نومنتخب ضعی کونسلر میر عبدالغفار بنگلزئی نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ہمارے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں جس کا واضح ثبوت ان کے من گھڑت الزامات اور غیر اخلاقی زبان ہے جو وہ ہر عوامی اجتماع میں بی این پی کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ سٹبلشمنٹ کے جیرہ خور سیاسی ٹولے اپنے آقا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی کارکردگی اور پالیسی بیانات کی بجائے بی این پی کے خلاف ہرزی سرائی کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ جماعت اسلامی وہی جماعت ہے جس نے مشرقی پاکستان کے بنگالی مسلمانوں کی عزتیں لوٹی تھیں جس کے نتیجے میں پاکستان ٹوٹ گیا اور دنیا کے نقشے پر ”بنگلہ دیش“ کے نام سے ایک نیا اور آزاد مملکت کا ظہور ہوا۔ ایک اور نام نہاد قوم پرست جماعت جو ہمارے خلاف زبان درازی کر رہی ہے ان کے اپنے دورِ حکومت میں کرپشن کا ریکارڈ قائم ہوا اور بلوچستان کے معدنی زخائر ریکوڈک اور سیندک کو بیچا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آصف زرداری، سردار اختر جان مینگل کے کردار کے مداح ہیں مگر سریاب روڈ پر ان کے جیالے بی این پی پر کیچھڑ اچالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام سب کے کردار کو بخوبی جانتی ہے۔ کرپشن اور قوم فروشی کے اس تاریک دور میں سردار اختر جان مینگل کا کردار چاند کی طرح روشن اور چاندنی کی طرح شفاف ہے ان کے بیانیے میں سچائی اور بلوچ قوم کا درد شامل ہے جس کی تائید و حمایت ہر دانش مند اور دردمند انسان کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کو حق دو کا نعرہ قوم پرستوں کا نعرہ ہے جسے جماعت اسلامی کا نام نہاد مولوی عوام کو گمراہ کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ مگر عوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں۔ عوام اپنے دوست اور دشمن کو پہچان چکی ہے اسی لئے آج بی این پی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ اس موقع پر نئے یونٹ کے قیام کے لئے تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا چیئرمین ملک محی الدین لہڑی اور ممبران ڈاکٹر علی احمد قمبرانی اور نسیم جاوید ہزارہ نے یونٹ کا الیکشن کروایا جس میں مولانا محمد عیسی یونٹ سیکریٹری، نوروز خان بلوچ ڈپٹی سیکریٹری اور میر عبدالغفار بنگلزئی ضلعی کونسلر منتخب ہوئے۔