اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین کے خیر سگالی سفیر اور اداکار ڈیوڈموریسی کا ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین(UNHCR) کے خیر سگالی سفیر اور اداکار ڈیوڈموریسی نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد کو جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے پروگرامز کے حوالے سے بتایا گیا۔اس موقع پر انہوں نے جامعہ کے طلبہ سے ملاقات کی اور طلبہ کی بنائی گئی پینٹنگز کا معائنہ کیا اور ان کے کاوشوں کو سراہا۔ اور تعلیم اور صحت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اور طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع سمیت مختلف شعبہ جات میں اشتراک عمل کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ جس کے لئے یو این ایچ سی آراپنے تعاون اورتحقیقی مواد کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اور مشترکہ طور پر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اور مستقبل میں بھی اقوام متحدہ کے تعلیمی اداروں اور جامعہ بلوچستان کے ساتھ مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اور ایک دوسرے کے تعاون و تجربات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بروئے کار لائی جائے گی۔