اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات اسلام آباد میں منتقل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے اعظم سواتی پر درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جیز سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مقدمے کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف کئی مقدمات درج ہوئے۔رخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی کو ملک کے دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں، لہٰذا اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا و منتقل کیا جائے اور سپریم کورٹ میں درخواست کے التوا کے دوران درج مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے۔